امام حسین (ع) کاخط اہل کوفہ کے نام
کربلاپہنچنے کے بعدآپ نے سب سے پہلے اتمام حجت کے لیے اہل کوفہ کے نام قیس ابن مسہرکے ذریعہ سے ایک نامہ ارسال فرمایا ،جس میں آپ نے تحریرفرمایا کہ تمھاری دعوت پرمیں کربلاتک آگیاہوں،الخ۔ قیس خط لیے جارہے تہے کہ راستے میں گرفتارکرلیے گئے اورانہیں ابن زیاد کے سامنے کوفہ لے جاکرپیش کردیاگیا،ابن زیادنے خط مانگا قیس نے بروایتے چاک کرکے پہینک دیا اوربروایتے خط کوکھالیا ابن زیادنے انہیں بضرب تازیانہ شہیدکردیا(روضة الشہداء ص ۳۰۱ ،کشف الغمہ ص ۶۶) |