تصوير نمبر۲
۲۔ قيام و قرأت
يعني نيت و تکبيرۃ الاحرام کے بعد تصوير نمبر ۲ ميں دکھائے گئے طريقے کے مطابق سيدھے کھڑے ہو کر سورہ حمد اور اس کے بعد کوئ دوسرا سورہ پڑھنا۔
تصوير نمبر۳
۳ ۔ رکوع
يعني حمد و سورہ کے بعد تصوير نمبر ۳ ميں دکھائے گئے طريقے کے مطابق دونوں گھٹنوں پر ہاتھ رکھکر جھکنا اور سبحان ربي العظيم وبحمدہ  پڑھنا
تصوير نمبر۴
۴ ۔ سجد ہ
يعني ہر رکعت ميں رکوع کے بعد تصوير نمبر۴ ميں دکھائے گئے طريقے کے مطابق پيشاني، دونوں ہاتھوں کي ہتھيليوں، دونوں گھٹنوں اور دونوں پيروں کے انگوٹھوں کو زمين پر رکھنا اور سبحان ربي ا لاعلي وبحمدہ پڑھنا۔ پيشاني کے لئے ضروري ہے کہ کسي ايسي چيز پر رکھي جائے جس پر سجدہ کرنا صحيح ہے، ليکن ديگر اعضاء کو کسي بھي چيز پر رکھ سکتے ہيں۔ ہر رکعت ميں دو سجدے واجب ہيں۔
تصوير نمبر۵
پہلي رکعت کي طرح دوسري رکعت ميں بھي  تصوير نمبر۵ ميں دکھائے گئے طريقے کے مطابق سيدھے کھڑے ہو کر حمد اور سورہ پڑھنا۔
تصويرنمبر ۶
۵ ۔ قنوت
يعني دوسري رکعت ميں حمد و سورہ پڑھنے کے بعد رکوع ميں جانے سے پہلے تصوير نمبر ۶ ميں دکھائے گئے طريقے کي طرح، دونوں ہاتھوں کو اوپر اٹھاکر اللہ سے دعا مانگنا۔
تصوير نمبر۷
پہلي رکعت کي طرح دوسري رکعت ميں بھي تصوير نمبر ۷ ميں دکھائےگئے  طريقے کي طرح رکوع کرنااور سبحان ربي العظيم وبحمدہ  پڑھنا۔
تصوير نمبر۸
دوسري رکعت ميں بھي پہلي رکعت کي طرح تصوير نمبر ۸ ميں دکھائے گئے طريقے کي طرح دو سجدے کرنا۔
تصويرنمبر۹
تشہد و سلام
يعني دوسري رکعت ميں دونوں سجدوں کے بعد تصوير نمبر۹ ميں دکھائے گئے طريقے کے مطابق بيٹھکر يہ پڑھنا اشہدان لاالہ الااللہ وحدہ لاشريک لہ واشہد ان محمدا عبدہ ورسولہ، اللہم صل علي محمد وآل محمد ۔ السلام عليک ايہاالنبي ورحمةاللہ وبرکاتہ السلام عليناوعلي عباداللہ الصالحين السلام عليکم ورحمةاللہ وبرکاتہ ۔ اسکے بعد دو رکعت نماز تمام ہے۔

+ نوشته شده در  2011/12/29ساعت 18:16  توسط ALIWAHEED SAJDI halepoto  |