صلح حسن امام حسن علیھ السلام
امام حسن ، یہ ایک ایسا نام ہے کہ جب بھی یہ نام آتا ہے لوگوں کے اذہان فوراًآپ کی صلح کی جانب متوجہ ہوجاتے ہیں اورفوراًہی یہ سوال پیش آتا ہے کہ آپ نے صلح کیوں کی ؟یہ سوال کوئی نیایادور جدید کا سوال نہیں ہے بلکہ اْدہرامام نے صلح کی اورادہر آپ کے بعض اصحاب نے اعتراض کرنا شروع کر دیا کہ آپ نے صلح کیوں اختیار کی؟ اوراس دورسے لیکرآج تک یہ سوال اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے ، آیئے دیکھتے ہیں کہ اس سوال کا منشاء وسرچشمہ کیا ہے ؟ |