کربلا میں سید الشہداء کے چہلم میں 15 ملین زائرین شرکت کریں گے
ایک عرب ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ کربلائے معلی میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر 15 ملین زائر شرکت کریں گے۔

کربلا میں سید الشہداء کے چہلم میں 15 ملین زائرین شرکت کریں گے

ابنا: سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر کربلائے معلی میں 15 ملین زائر شرکت کریں گے۔

عراقی حکام کے مطابق ملک مختلف حصوں سے زائرین کربلا کی جانب رواں دواں ہیں ، اکثر لوگ اپنے علاقوں سے قافلوں کی شکل میں پیدل کربلا پہنچ رہےہیں پاکستان ، ایران ، ہندوستان، شام، ترکی، لبنان ، کویت ، سعودی عرب اور یورپ اور امریکہ سے بھی زائرین بڑی تعداد میں کربلا پہنچ رہے ہیں۔اس وقت کربلائے معلی میں کئی ملین زائر موجود ہیں ۔

واضح رہے کہ سنیچر کو پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص)  کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم اسلامی اور مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جائے گا

+ نوشته شده در  2012/1/12ساعت 14:42  توسط ALIWAHEED SAJDI halepoto  |